ابنا: کراچی میں گارڈن، جوبلی، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، جمشید روڈ، کھارادر،چاکیواڑہ ،سمیت دیگر علاقے بجلی کی طویل بندش کا شکار ہیں۔شہریوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین کے تنازع کا شکار صرف و صرف عوام ہی ہو رہے ہیں جن کا کو ئی پرسان حال نہیں ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کیبل فالٹس کے باعث ہے اور ہڑتالی عملے کی مداخلت کے باعث فنی خرابیاں دورکرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب 27 روز سے مطالبات کی منظوری کے لئے کراچی پریس کلب پر بیٹھے ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے الزامات غلط ہیں۔ ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کی ایچ آر کمیٹی اور سی بی اے یونین کے درمیان پیر سے مذاکرات شروع ہونگے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ قانون کی بالادستی اور نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور کے ای ایس سی کے عملے اور تنصیبات کی حفاظت لازم کرے ،تاکہ عوام کی بڑھتی ہوئی بجلی کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ، کے ای س سی ترجمان کے مطابق کل رات ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں 500 کے وی اے کی پی ایم ٹی پر شرپسندوں نے جان بوجھ کر فائرنگ کرکے اسے ناکارہ بنادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز